2 جون، 2015، 1:15 AM

بلوچستان کے ضلع قلات میں 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں 9 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 9 طالبان دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد  ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

News ID 1855519

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha